بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپراور بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپراور بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
روہت شرما اور دھونی کی157رنز کی شراکت داری،بھارت نے سری لنکا کوتیسرے ایک روزہ میچ میں ہرا کرپانچ میچوں کی سیریز 0۔3 اپنے نام کر لی
دھونی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی شہر رانچی میں فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کیلئے حکومت سے اجازت بھی لے لی ہے جبکہ اس فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے وکٹ کیپر 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرینگے۔انڈین میڈکا مزید کہنا ہے کہ حال ہی دھونی نے دبئی میں اپنی سپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ یہی نہیں دھونی کی انڈین فٹبال اور ہاکی لیگز میں ٹیمیں بھی موجود ہیں جبکہ بعض اور بزنس میں بھی انھوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دھونی کی زوال پذیر ہوتی ہوئی فارم ان کی انٹر نیشنل کرکٹ سے رخصتی کا اشارہ دے رہی ہے اس لیے انھوں نے ابھی سے ہی ریٹائرمنٹ کے بعد کی پلاننگ شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں