ایون فیلڈ کا پہلا چالان خود خواجہ حارث نے تیار کیا تھا:اوریا مقبول جان کا دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک)تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے دعویٰ کیاہے کہ ایون فیلڈ کا پہلا چالان خود خواجہ حارث نے تیار کیا تھا ، اس بات سے نیب کا بچہ بچہ آگاہے ۔
اوریا مقبول جان نے کہا کہ نوازشریف کو اس وقت بہت تکلیف ہے اور دکھ ہے اور جب تک مسلم لیگ ن کسی طاقتور پوزیشن میں نہیں آجاتی وہ کسی تحریک کاحصہ بننے پر تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ کا پہلا چالان خواجہ حارث نے خود ڈرافٹ کیا تھا اور نیب کے لوگوں کوبھی اس کا علم ہے، یہ چالان اس وقت بنا جب قمرزمان نیب کے چیئر مین تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ موجود ہیں جن کو پتہ ہے کہ وہ یہ چالان بنا کرلائے تھے ۔اس بات کونیب کا بچہ بچہ جانتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب افسران کوبلیو پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا گیاہے جس پر صرف چین یا ترکی جایا جا سکتاہے ، اب کیا نیب افسران تفتیش کیلئے ترکی اور چین جائیں گے ؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روز کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دیں گے تو وہ نیب کے فنڈز بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کوئی آزاد ادارہ نہیں ہے اس کی سرپرستی حکومت کرتی ہے ،نیب اگر فیل ہوتاہے تو عمران خان فیل ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر این آر او نہ بھی دیں تے تو پلی بارگین کا قانون موجودہے اور جب گواہ کوبٹھا لیا جائے تواس طرح خود بخود این آراو ہوجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زردار ی پر نوازشریف پر زیادہ محنت ہوئی ہے اوروہ نوازشریف سے بھی زیادہ برے طریقے سے پھنس جائیں گے اور اس کا ان کو بھی احساس ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کو آخری وقت تک یقین تھا کہ نوازشریف کی حکومت واپس آجائیگی اس لئے نوازشریف کے خلاف کیسوں کوکمزور کیا جاتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں