’لگتا ہے باتھ روم میں جن ہے‘ ٹوائلٹ میں پراسرار آوازوں نے پورے خاندان کو خوف میں مبتلا کردیا، بالآخر ایک دن کموڈ ہٹا کر دیکھا تو نیچے کیا تھا؟ ایسا انکشاف کہ ہر کسی کی چیخیں نکل گئیں کیونکہ۔۔۔

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی علاقے کوئنزلینڈ میں ایک خاندان کو عجیب و غریب مصیبت سے واسطہ پڑ گیا۔ ان کے ٹوائلٹ سے گاہے بگاہے پراسرار آوازیں آتی رہتی تھیں اور اکثر اس کا فلش بھی خودبخود چل جاتا تھا۔ بالآخر انہیں یقین ہو گیا کہ ٹوائلٹ میں کوئی جن گھسا ہوا ہے لیکن جب چھان بین ہوئی تو ایک ایسی چیز نکل آئی کہ جسے دیکھ کر وہ ایسے گھبرائے کہ شاید جن کو دیکھ کر بھی اتنا نا گھبراتے۔
نوٹسا شہر سے تعلق رکھنے والے اس خاندان نے کافی دنوں کی پریشانی کے بعد بالآخر اپنے باتھ روم سے جن نکالنے کے لئے ایک عامل کو بلوا لیا۔ اس عامل کو جن تو نا ملا البتہ جب کموڈ کی ٹینکی کھولی گئی تو اس میں سے سانپ نکل آیا۔ سانپ کو دیکھ کر بیچارے ماہر عامل کے بھی چھکے چھوٹ گئے۔ اس نے اس عجیب و غریب ماجرے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتاتا ہے”اس گھر کے باتھ روم پر آسیب کا سایہ نہیں تھا بلکہ کموڈ کی ٹینکی میں ایک سانپ گھسا ہوا تھا جو بعض اوقات اسے فلش کرنے کا سبب بھی بن جاتا تھا۔ یہ سانپ بہت غصیلا اور بدمزاج ہے، میں نے اسے پکڑلیا ہے اور اب اسے جنگل میں چھوڑوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں