نوجوان لڑکی نے جذباتی ہوکر اپنے منہ پر ایک ایسا لفظ ہمیشہ کے لئے ٹیٹو کروالیا کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا، لوگوں نے آسمان سر پر اُٹھالیا

پریسٹن(نیوز ڈیسک)جسم پر رنگ برنگے نقش و نگار یعنی ٹیٹو بنوانے کا رواج آج کل بہت مقبول ہو رہا ہے۔ کوئی اپنے بازو پر ٹیٹو بنواتا ہے تو کوئی کمر پر کچھ لکھوا لیتا ہے، لیکن برطانیہ میں ایک لڑکی نے جذبات کی رو میں بہہ کر اپنے منہ پر ٹیٹو بنوا لیا۔ اس سبزی خور لڑکی نے سبزی سے اپنی محبت کا اظہار ٹیٹو کی صورت میں کیا اور اپنے چہرے پر لفظ VEGAN لکھوایا، مگر جیسے ہی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو دیکھنے والے سخت برہم ہو گئے اور ہر طرف سے تنقید کے تیر برسنے لگے۔
میل آن لائن کے مطابق پریسٹن شہر سے تعلق رکھنے والی کیٹ بلن نے اپنے نئے ٹیٹو کا انکشاف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتے ہوئے لکھا ”آج میں نے خود کشی کے متعلق آگاہی حاصل کی اور یہ ٹیٹو بھی بنوایا۔ مجھے یہ دونوں چیزیں بہت پسند آئی ہیں۔“ اس کے ساتھ ہی اس نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اس کی دائیں آنکھ کے اوپر لفظ VEGAN لکھا نظر آتا ہے۔
۔ اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا ”مجھے سمجھ نہیں آرہی تم نے اپنے چہرے پر لفظ VEGAN اتنے بڑے حروف میں کیوں لکھوالیاہے؟ کتنا برا لگ رہا ہے یہ۔“ ایک اور شخص کا کہنا تھا ”ایسا بیہودہ کام کرنے کی تمہیں سزا ملے گی۔ میرا نہیں خیال کہ تمہیں کبھی بھی کوئی اپنے پاس نوکری پر رکھنا چاہے گا۔ شرم کرو۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں