تیسرے میچ میں عمر امین کے ایک ہی اوور میں وہ تین چھکے جنہوں نے نیوزی لینڈ میں دھوم مچا دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو پاکستانی شاٹس دیکھ کر بے اختیار کہہ اٹھے ”بہت ہی اعلیٰ“

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں شکست ہوئی تو پاکستانی کھلاڑیوں نے اگلے دو میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سیریز جیت لی۔
آخری میچ میں فخر زمان سب سے زیادہ 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے مگر چھٹے نمبر پر میدان میں آنے والے عمر امین نے ڈیتھ اوورز میں عمدہ بیٹنگ کی اور ایک اوور میں تین چھکے لگا کر مخالف ٹیم کو اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
عمر امین نے صرف 7 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے اور پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان یہ میچ 18 رنز سے جیت کر سیریز کا بھی فاتح قرار پایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں