حاصل پور: مرکزی پریس کلب و آدم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کورونا وائرس اور ملکی حالات کے پیش نظر مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا

حاصل پور(ملک اقبال آکاش سے) مرکزی پریس کلب و آدم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کورونا وائرس اور ملکی حالات کے پیش نظر مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا

اس موقع پر آدم ویلفیئر سوسائٹی حاصل پور کے صدر و چیئرمین مرکزی پریس کلب رانا محمد شفیق کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم ثاویہ مزمل کی خصوصی ہدائت پر کورونا وائرس اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کر رہے ہیں مخیر حضرات بھی اپنے اردگرد غریب دیہاڑی دار اور مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھیں راشن تقسیم کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مرکزی پریس کلب ملک اقبال آکاش کا کہنا تھا کہ ایسے مستحق افراد کا مشکل کی اس گھڑی میں خیال رکھنا وقت کا تقاضا ہے اور ہماری ذمے داری بھی کہ ہم اپنا کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں