بالی وڈ اداکار عرفان خان کے انتقال پر اداکارہ صبا قمر افسردہ

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں کو حیران اور افسردہ کردیا۔ انہیں گزشتہ روز طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ بالی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 53 سالہ عرفان خان کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا۔۔ انتقال کی خبر ان کے قریبی دوست اور ہدایت کار شوجت سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی۔

شوجت سرکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے دوست، تم خوب لڑے، مجھے ہمیشہ تم پر فخر رہے گا، ہم دوبارہ ضرور ملیں گے۔ انہوں نے عرفان خان کے گھر والوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔


دریں اثناء پاکستانی اداکارہ صبا قمر، جنہوں نے اداکار عرفان خان کے ساتھ 2017ء میں بالی وڈ فلم ہندی میڈیم میں کام کیا، کا کہنا ہے کہ مجھے ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی، جو فلم ہندی میڈیم کی تھی، اداکارہ صبا قمر نے تصویر شیئر کرنے کے بعد لکھا کہ عرفان خان کے انتقال کی خبر سن کر پریشان ہوں، مجھے ابھی بھی ان خبروں پر یقین نہیں آ رہا۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی، جو فلم ہندی میڈیم کی تھی، اداکارہ صبا قمر نے تصویر شیئر کرنے کے بعد لکھا کہ عرفان خان کے انتقال کی خبر سن کر پریشان ہوں، مجھے ابھی بھی ان خبروں پر یقین نہیں آ رہا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں گزشتہ روز ہندی میڈیم کے سیٹ سے واپس آئی ہوں، آپ نے مجھے بطورِ اداکار اور مینٹور ہونے کی حیثیت سے بہت کچھ سکھایا۔

انہوں نے انسٹا گرام پر مزید لکھا کہ اداکار عرفان خان کا انتقال سینما انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا، بہت ہی شاندار اداکار دنیا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

اداکار عرفان خان کے انتقال پر صبا قمر نے لکھا کہ میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آخر میں انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ اداکار عرفان خان کی مغفرت کرے۔ آخر میں انہوں نے فلم ہندی میڈیم کی اداکارہ کا نام استعمال کیا، جو میتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں