وزارت اطلاعات وزیراعظم کے ویژن کے مطابق استوار کرنے کی کوشش کی جائیگی، شبلی فراز

اسلام آباد: (سٹی نیوز) وفاقی وزیر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک کا تشخص بہتر بنانے، حکومت کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے اور وزارت اطلاعات کی ساکھ مزید بہتر بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا اس اہم ذمہ داری کے لئے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری مدد اور راہنمائی فرمائے، میں اپنے فرائض ہائے منصبی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ آپ سب کی توقعات پر پورا اترسکوں۔ میں وزیراعظم جناب عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ اہم ذمہ داری سونپی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بصیرت کی روشنی میں ملک کے تشخص کی بہتری، حکومتی پالیسیوں کی ترویج واشاعت اور وزارتِ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پورے جذبے، لگن اور توجہ سے محنت کریں گے۔ وزارت کے روایتی کردار میں پیشہ وارانہ جدت کے علاوہ اسے مستند بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں