پی پی پی رہنما میر شبیر علی بجارانی بلامقابلہ منتخب، نوٹیفیکشن جاری

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میرشبیر علی بجارانی 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی پی ایس 6 سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔
پیپلز پارٹی مرحوم رہنما میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے شبیر بجارانی کشمور کے حلقہ پی ایس حلقہ 6 سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے پلے کامیاب ہونے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد انہیں مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔
شبیر بجارانی نے کچھ روز قبل پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں منا لیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں