5ماہ میں گوادر میں بزنس سینٹر تعمیر کیا گیا، اسلام آبادمیں اب لوڈ شیڈنگ زیروہے: قائم مقام چینی سفیر لی جیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین کے قائم مقام سفیرلی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک 4 شعبوں میں کام کر رہا ہے اور5 ماہ میں گوادر میں بزنس سینٹر تعمیر کیا گیا جبکہ گوادرمیں بین الاقوامی ایئرپورٹ پرکام کر رہے ہیں۔
نیشنل پریس کلب آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے قائم مقام سفیرلی جیان کا کہنا تھا کہ5 سال قبل اسلام آبادمیں7گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،اب زیروہے اور انرجی سیکٹرمیں سی پیک پاکستان کو بحران سے نکلنے میں مدد دے رہاہے۔چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک 4 شعبوں میں کام کر رہا ہے اور چینی کمپنی گوادرفری زون کی تعمیرکی بھی ذمے دار ہے، یہاں ونڈ فارم،سولر پاور پلانٹس بھی لگائے گئے ہیں،گوادر میں5 ماہ میں بزنس سینٹر تعمیر کیا گیا اور گوادرمیں بین الاقوامی ایئرپورٹ پرکام کر رہے ہیں جبکہ سی پیک کا تیسرا پراجیکٹ گوادر پورٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں