تحریک انصاف کے رہنما مٹھائی لے کر گورنر سندھ کی رہائش گاہ پہنچ گئے

کراچی (سٹی نیوز) تحریک انصاف کے رہنما مٹھائی لے کر گورنر سندھ کی رہائش گاہ پہنچ گئے، تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب وہ گورنر ہاوس مٹھائی لے کر پہنچ گئے، جہاں حلیم عادل کا سامنا گورنر کی اہلیہ سیہو گیا انہوں نے مٹھائی لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ گورنر تو نہیں ہیں کس کا منہ میٹھا کرانے آئے ہیں، جس پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پورا ملک خوشیاں منا رہا ہے آپ بھی منہ میٹھاکریں، جواب میں اہلیہ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں