وزیر اعظم کی نا اہلی کا بے نظیر فیصلہ سنا یا جسے سنتے ہی ہال میں موجود بہت سے لوگوں کے منہ سے بے اختیار آہ نکلی

اسلام آباد (سٹی نیوز )پاناما کیس کا اہم ترین فیصلہ سنانے کے لیے معزز جج صاحبان گزشتہ روز 12بج کر 4منٹ پر کمرہ عدالت پہنچے۔بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سب سے پہلے عدالت میں تاخیر سے آنے پر معذرت کی اور پھر ان کی ہدایت پر 3رکنی عمل در آمد بینچ کے جسٹس اعجاز افضل خان نے دھیمے لہجے میں متفقہ فیصلہ سنانا شروع کیا تو کمرہ عدالت میں موجود حاضرین دل کی تیز دھڑکن سے ہمہ تن گوش ہوئے معزز دجج صاحب نے پہلے کرپشن اور منی ٹریل سے متعلقہ کیسوں کو نیب میں بھجوانے کا اعلان کیا اور آخر میں وزیر اعظم کی نا اہلی کا بے نظیر فیصلہ سنا یا جسے سنتے ہی ہال میں موجود بہت سے لوگوں کے منہ سے بے اختیار آہ نکلی حتیٰ کہ پی ٹی آئی کے وکلا کے چہرے پہلے لمحے فیصلے کی سنگینی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے تاہم بعد ازاں اگلے ہی لمحوں میں ان کے چہرے خوشی سے دمکنے لگے جبکہ عابد شیر علی کا چہرہ پھیکا پڑ گیا ،وہ کرسی پر بیٹھے بے جان سے نظر آنے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں