رحیم یار کے علاقے میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد آئل ٹینکر میں موجود 40 ہزار لٹر آئل بہنا شروع ہو گیا

رحیم یار خان (سٹی نیوز)رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا،موٹروے پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا، امدادی کارروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار کے علاقے میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد آئل ٹینکر میں موجود 40 ہزار لٹر آئل بہنا شروع ہو گیا ،پولیس کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے بعد آئل ٹینکربے قابو ہو کر الٹ گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورجائے حادثہ کی طرف جانے والی ٹریفک کو روک دیا اورٹریفک کو متبادل راستے پر موڑ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں