شریف خاندان پر مجموعی طورپر 12مقدمات چلائے جائیں گے جو کہ ان کے بیٹے ،بیٹی ،داماد اور سمدھی پر بھی چلائے جائیں گے

اسلام آباد(سٹی نیوز ) سپریم کورٹ نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو شریف خاندان کیخلاف 6 ہفتوں کے اندر ریفرنس دائر اور 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایک جج فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گا۔
شریف خاندان پر مجموعی طورپر 12مقدمات چلائے جائیں گے جو کہ ان کے بیٹے ،بیٹی ،داماد اور سمدھی پر بھی چلائے جائیں گے۔کامران خان کا کہناتھا کہ نیب میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز پر تین تین جبکہ مریم نوازشریف ،کیپٹن صفدر اور نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کیخلاف ایک ایک مقدمہ چلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں