بالی و وڈ سٹار اجے دیوگن نے بھارتی ٹی وی کے مشہور شو ’’کپل شرما شو‘‘کا بائیکاٹ کر دیا

ممبئی (سٹی نیوز) بالی و وڈ سٹار اجے دیوگن نے بھارتی ٹی وی کے مشہور شو ’’کپل شرما شو‘‘کا بائیکاٹ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی کپل شرما کے شو میں شرکت نہیں کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی تشہیر کے لئے کپل شرما کے شو میں ریکارڈنگ کے لئے فلم کی کاسٹ کے ہمراہ گئے تو کپل شرما وہاں نہیں تھے،جس کی وجہ سے اجے دیوگن کا فی غصہ ہو ئے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ کپل کے کسی بھی شو میں نہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ اجے کی فلم ’’بادشاہو‘‘یکم ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے،فلم کے ٹریلر سے ہی لوگ اس کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آرہے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں عمران ہاشمی، ودت جموال، ایشا گپتااور الینا ڈی کروز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں