قوانین ہماری حفاظت کے لئے ہی بنائے جاتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی سے کسی اور کا نہیں بلکہ ہمارا اپنا نقصان ہوتا

کراچی (ویب ڈیسک) قوانین ہماری حفاظت کے لئے ہی بنائے جاتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی سے کسی اور کا نہیں بلکہ ہمارا اپنا نقصان ہوتا ہے۔ بعض اوقات ہم بظاہر قانون کی معمولی سی خلاف ورزی کرتے ہیں لیکن اس کا نتیجہ انتہائی المناک نکلتا ہے، جیسا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی کے ساحل پر سمندر میں نہانے والے تین سعودی نوجوانوں کے ساتھ ہوا۔
’ حکومت کی جانب سے سمندر میں نہانے پر سخت پابندی کے باوجود ان سعودی شہریوں نے ہر خطرے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لہروں سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کیا لیکن انتہائی دردناک انجام سے دوچار ہو گئے۔ ہفتے کی شام ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت سعودی شہریوں کے طور پر ہوچکی ہے۔ ان میں سے ایک سعودی قونصلیٹ کے افسر کا بیٹا تھا جبکہ باقی دو قونصلیٹ کے ملازمین تھے۔ مرنے والوں کی شناخت فہد، اعلٰی اور عبداللہ کے نام سے کی گئی ہے۔
سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعات پے در پے پیش آنے کے بعد رواں سال مئی میں حکومت نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ صرف مئی کے مہینے میں 18افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں