سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج سے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی

لاہور (سٹی نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج سے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی،مریم نواز داتا دربار پر حاضری دے کر مہم کا آغاز کریں گی، مریم نواز آج سے این اے 120 میں اپنی والدہ کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہے، اس نشست پر مسلم لیگ نے کلثوم نوازجبکہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد کو کھڑا کیا ہے، این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں