سعودی شہزادہ ویزے کے بغیر ملتان ائیرپورٹ پہنچ گیا

ملتان (سٹی نیوز) سعودی شہزادہ ویزے کے بغیر ملتان ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ امیگریشن حکام نے ویزا نہ ہونے پر شہزادے کو واپس سعودی عرب بھیج دیا۔
سعودی شہزادہ حادی سعود علی پاسپورٹ نمبر پی 432902 پر سعودی ائیرلائن کے ذریعے گزشتہ روز ملتان ائیرپورٹ پر اترا تو امیگریشن کاؤنٹر پر پاسپورٹ کی چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے پاس پاکستان کا ویزا نہیں ہے جس پر شہزادے کو فوری طور پر سعودیہ ائیرلائن حکام کے سپرد کردیا گیا۔ جنہوں نے شہزادے کو دوسری پرواز کے ذریعے واپس سعودی عرب روانہ کردیا۔ حادی سعود علی چوک سرور شہید میں اپنے ایک دوست سے ملاقات کے لئے ملتان آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں