حسن نواز کو پارٹی کانائب صدر نہیں بنایا جاسکتا

اسلام آباد(سٹی نیوز)الیکشن کمیشن میں رائے حسن نواز کو پی ٹی آئی کا نائب صدر بنائے جانے کے خلاف کیس میں عمران خان، جہانگیر ترین اور رائے حسن نواز کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواست گزار حاجی ایوب نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد رائے حسن نواز کو پارٹی کانائب صدر نہیں بنایا جاسکتا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا رائے حسن نواز بذریعہ انتخاب مقرر ہوئے یا ان کی تقرری کی گئی؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اس بات کا علم نہیں، الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کو پی ٹی آئی کا نائب صدر بنائے جانے کے خلاف کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے رائے حسن نواز کی تقرری سے متعلق درخواست گزار سے وضاحت مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے تقرری پر عمران خان، جہانگیر ترین اور رائے حسن نواز کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں