میلبرن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری

میلبرن: (سٹی نیوز) میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دو سو سینتالیس رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

میزبان آسٹریلیا نے ایک سو اڑسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کی اور مہمان نیوزی لینڈ کو چار سو اٹھاسی رنز کا ہدف دیا۔
کیویز کو بتیس رنز کا آغاز ملا۔ ایک اور پھر تین رنز کے اضافے پر مزید دو وکٹیں گر گئیں۔ آدھی ٹیم ایک سو اکسٹھ جبکہ تمام کھلاڑی دو سو چالیس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر ٹام بلنڈل کے ایک سو اکیس رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے۔ دو سو سینتالیس رنز کی جیت سے میزبان کینگروز نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ برتری حاصل کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں