شدید سردی کی لہر، وزیراعظم کی عارضی پناہ گاہوں کا فوری بندوبست یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: (سٹی نیوز) وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں بتایا کہ سردی کی شدت کے پیش نظر میں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایات دی ہیں کہ اس شدید موسم میں کوئی بھی شخص جائے پناہ سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں پہلے سے موجود پناہ گاہوں میں جگہ نہ پا سکنے والے افراد کیلئے خوراک اور عارضی پناہ گاہوں کا فوری بندوبست یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں