بھارت میں متنازع قانون کے بعد مسلمانوں پر تشدد کی انتہا، پولیس نے گھروں پر دھاوا بول دیا

نئی دہلی: (سٹی نیوز) بھارت میں مودی سرکار نے پہلے تو متنازع قانون بنایا اور اب مسلمانوں پر تشدد کی انتہا کر دی، مختلف شہروں کے مسلم علاقوں میں بھارتی پولیس درندگی کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئی، بچوں اور خواتین پر تشدد، املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیاں توڑ دیں۔

بھارت کی شمالی ریاستوں میں پولیس نے مسلم علاقوں پر داھاوا بول دیا، گلی محلوں میں بھارتی پولیس نے املاک کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی پولیس گھروں میں گھس گئی، بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانا بنایا، پولیس اہلکار خواتین کو ڈراتا دھمکاتا رہا۔

شہر کانپور میں پولیس کی فائرنگ سے مسلم نوجوان شہید ہو گئے، انتظامیہ نے مسلم علاقوں میں کرفیو لگا کر لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں