پیار کی قیمت، 38 سالہ خاتون کو 23 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے ساڑھے 7 کروڑ روپے ادا کرنا پڑ گئے، اتنی رقم کیوں اور کیسے دی؟ جان کر آپ کی بھی حیرانی کی انتہا نہ رہے گی

بیجنگ(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ پیسے سے پیار نہیں خریدا جا سکتا، شاید ایسا ہی ہو، لیکن ایک چینی خاتون نے یہ ضرور ثابت کر دیا ہے کہ پیسے سے اپنی پسند کا شریک حیات ضرور خریدا جا سکتا ہے۔ اس خاتون کی اپنی عمر تو 38 سال ہے لیکن وہ خود سے 15 سال چھوٹے نوجوان سے شادی کی خواہشمند تھی۔ لڑکے کے گھر والے کسی طور اس شادی پر راضی نا تھے لیکن جب خاتون نے 50 لاکھ یوان (تقریباً ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپے) کے نوٹ ان کی آنکھوں کے سامنے لہرائے تو ان کے سارے اعتراضات دور ہو گئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ شادی 10 جنوری کے روز کیانگائی شہر میں منعقد ہوئی۔ دلہن نا صرف دلہے سے 15 سال بڑی ہے بلکہ 14 سالہ بیٹے کی ماں بھی ہے۔شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کس قدر مالدار ہے۔ اس نے بھاری زیورات پہن رکھے ہیں جبکہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے وہ انتہائی مہنگی سپورٹس کار میں آتی دکھائی دیتی ہے۔دولہے کے والدین بھی، جو پہلے ناراض تھے، شادی کے موقع پر بہت خوش اور نئے نویلے جوڑے کو دعائیں دیتے نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں