جعلی ڈگری اور منی ٹریل پر نااہلی مختلف چیزیں ہیں،نواز شریف نے قطری خط دیامیں نے منی ٹریل دی، جہانگیر ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری اور منی ٹریل پر نااہلی مختلف چیزیں ہیں،نوازشریف نے قطری خط دیا میں نے منی ٹریل دی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف بہت وسیع ہے،62 ون ایف کے تحت لوگوں کو ایک ہی طرح کی سزائیںملیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے منی ٹریل نہیں دی ان کے اثاثے زیادہ ہیں،نااہلی کی وجہ کی بنیاد پر مدت کا تعین ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں