نواز شریف اور افتخار چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں نواز شریف اور افتخار چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق نواز شریف اور افتخار چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں، چیف جسٹس توہین عدالت کی الگ الگ درخواستوں پر 4 اپریل کو سماعت کریں گے۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں 19 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ 2 اپریل کو کرے گا۔ دریں اثنا کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرانے سے متعلق دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے اور اس پر بھی 2 اپریل کو سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں