گلوبل زلمی لیگ کے سیمی فائنلسٹ سامنے آ گئے

اسلام آباد:اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ میں مانامہ زلمی ، لندن زلمی, کابل زلمی اور اسٹیٹس زلمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ دلچپسپ مرحلے میں داخل ہوگئی۔ جمعرات کو ہونیوالے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ٹیموں نےکامیابی کے لیے خوب جان لڑائی۔ پہلے کوارٹر فائنل میں مانامہ زلمی نے دبئی زلمی کو دس رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
مانامہ زلمی نے عمران بٹ کے اننچاس اور اشرف بیگ کے اڑتالیس رنز کی بدولت سات وکٹوں کےنقصان پر 174رنز بنائے۔ جواب میں دبئی زلمی کی ٹیم 8وکٹوں پر 164رنز بناسکے۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں کابل زلمی نے وینکوور زلمی کو اکیس رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔
ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج میں سینچری بنانے والے ننگیال کے 71رنز کی بدولت 6 وکٹوں پر 186رنز بنائے۔ جواب میں وینکوور زلمی 165رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
اسٹیٹس زلمی نے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں الریاض زلمی کو شکست دیدی۔ عادل بھٹی کے 38رنز کی بدولت 8وکٹوں پر 166بنائے۔ جواب میں عبدالوحید کے 47رنز کی بدولت 8وکٹوں پر 166رنز بنائے ۔ گلوبل زلمی کے سیمی فائنلز تیس مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
پہلے سیمی فائنل میں مانامہ زلمی کا مقابلہ لندن زلمی اور۔دوسرے سیمی فائنل میں کابل زلمی کا مقابلہ اسٹیٹس زلمی سے ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں