انٹر بینک میں ڈالر 47 پیسے مہنگا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 47 پیسے مہنگا ہو گیا، قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضے 46 ارب روپے تک بڑھ گئے، مہنگائی میں بھی مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
روپیہ دن بہ دن کمزور ہو رہا ہے اور ڈالر جان پکڑ رہا ہے۔ مہنگائی کا طوفان ہے جو مستقل آگے بڑھ رہا ہے۔ کاروباری دن کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر اچانک 47 پیسے اضافے سے 140 روپے 75 پیسے میں ٹریڈ کرنے لگا اور بیرونی قرضے صرف ایک روز میں ہی 46 ارب روپے بڑھ گئے۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے سے امپوٹرز کے تو ہوش ہی اُڑ گئے۔ بیرونی ممالک سے خریدا جانے والا مال اب مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں براہ راست اضافہ ہو گا، درآمدی اشیاء جس میں دالیں، کھانے کا تیل، خشک دودھ، پیٹرول، ڈیزل، ایل این جی ، الیکٹرونکس مصنوعات، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں وغیرہ سب کچھ مزید مہنگا ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں