نواز شریف کیلئے آسان راستہ پلی بارگین ہے،فواد چودھری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس پلی بارگین کا آسان راستہ ہے، قوم نے انہیں تین بار عزت دی لُوٹا گیا پیسہ لوٹا دیں۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن انہیں تاحال اسپتال داخل نہیں کرایا گیا، انکا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا۔


وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیر اعظم رہائی کے آخری ہفتے میں پھر بیمار ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف پلی بارگین کا راستہ اپنا لیں، پیسہ حَسن اور حسین کا نہیں، ان کا ہے، قوم نے انہیں تین بار عزت دی، انکا پیسہ واپس دیدیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں