شورکوٹ :جشن بہاراں شورکوٹ بھی پہنچ گئی پہلا فلاور شو اور شجرکاری مہم کا آغاز

شورکوٹ (فرقان راٹھور سے)اس موسم بہار میں جشن بہاراں نے شورکوٹ کا رخ بھی کر لیا شورکوٹ کینٹونمنٹ بورڈ نے آئیر کموڈور بیس کمانڈر رفیقی آئیر بیس کی ہدایت پر مقامی پارک میں پہلا فلاور شو اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جس کی معاونت میں نجی سکولز اور سول سوسائیٹی کے لوگ بھی پیش پیش تھے نمائش میں سینکڑوں اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں فلاور شو اور شجرکاری مہم کا افتتاح آئیر کموڈور بیس کمانڈر رفیقی آئیر بیس شورکٹ نے کیا اور پودا لگایا گیا ایک تقریب میں پھولوں اور شجر کاری کے فوائد اور اہمیت کے بارے شرکاء کو اگاہ کیا کہ صاف ستھرا اور گرین پاکستان کتنا ضروری ہے اور ہر کسی کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے آخر میں کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے پھولوں کی نمائش کو دیکھنے کے لیے علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بہت انجوائے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں