” مجھے اس آدمی نے جسم فروشی کی پیشکش کی اور ساتھ ہی۔۔۔“معروف پاکستانی ماڈل نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا، ٹیکسٹ میسج بھی سب کو دکھا دیئے

لاہور(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری میں جنسی طورپر ہراساں کرنا ایک بڑا مسئلہ بنتاجارہاہے ۔ چند ہفتے قبل گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار پر کئی دفع ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ، اس کے بعد کئی دیگر اداکاراوں نے بھی اپنے اپنے معاملات سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئرکرنا شروع کردیئے ۔
حال ہی میں ماڈل زارا پیرزادہ نے بھی جسم فروشی کی پیشکش ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے ایجنسی کے نمائندے اور اس کے درمیان ہونے والے ٹیکسٹ میسجز بھی ثبوت کے طورپر شیئرکردیے کہ معاشرے میں خواتین کو کیسے باآسانی بلیک میل کیا جارہاہے ۔ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرتجربات شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’ملک کی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں خواتین سے کسی نہ کسی طرح کا مطالبہ خواتین کیلئے بڑا مسئلہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں