پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بگاڑ پیدا نہیں کر سکتی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بگاڑ پیدا نہیں کر سکتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شادی اور کیریئردو مختلف چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کیلئے وقت میرے کام کا حصہ ہے اور یہ سب کسی کے لئے ہینڈل کرنا آسان نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جومجھے اور میرے کام کو سمجھے گا اور حمایت کرے گا تو میں اسی سے شادی کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں گھر اور کام میں فرق کو سمجھتی اور ان کو ساتھ لے کر چلنا جانتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں