آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی

سڈنی (ویب ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے فراغت کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے نوجوان کپتان سٹیون سمتھ ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جب کہ ان کی گرل فرینڈ دینی ولز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔سمتھ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں کسی بلند عمارت پر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ سمتھ نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ میں اپنے ایک گھٹنے پر بیٹھا اور دینی ولز نے کہا’’ ہاں‘‘۔آسٹریلوی کپتان نے اپنی پوسٹ میں “انگیج” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جب کہ تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔آسٹریلوی کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاوضے کے معاملے پر سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک خط کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے رواں ہفتے بات چیت کے ذریعے کوئی حل نہ نکالا تو وہ بے روزگار ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں