فاقی پولیس کے منچلے اہلکار کی جانب سے سرکاری گاڑی پر سکیٹنگ اور خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )عید کے دوسرے روز وفاقی پولیس کے منچلے اہلکار کی جانب سے سرکاری گاڑی پر سکیٹنگ اور خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس ایس پی کے حکم پر ایس پی صدر نے اسے معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔
ایف ٹین مرکز میں گشت پر سرکاری کار نمبر619 میں پولیس اہلکار ابراہیم اور ڈرائیورموجود تھے ،ایف نائن پارک میں فاسٹ فوڈ کی پارکنگ میں ابراہیم نے ایک خواجہ سرا کو چھڑ ی سے تشدد کا نشانہ بنایا، بعدازاں ڈرائیور کو سرکاری گاڑی سے اتار کر پارکنگ میں گاڑی سے سکیٹنگ شروع کردی، معاملہ سے ایس ایس پی ساجد کیانی کو آگاہ کیا گیا ، ایس ایس پی نے ایس پی صدر کو کہا جنہوں نے دونوں پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا ، ڈرائیور نے بتایاکہ ساری کارروائی ابراہیم نے کی جس پر ابراہیم کو معطل کردیا گیا ، ایس پی صدر حسن اقبال نے بتایاکہ مزید انکوائری جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں