چودھری نثار نے جیپ کے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے جیپ کے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی۔
چودھری نثار نے قومی اسمبلی کی دواور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں ،سابق وزیر داخلہ این اے 59 ،63 جبکہ صوبائی سطح پر پی پی 10 ،پی پی 12 ،پی پی 19 اور پی پی 20سے انتخابی میدان میں اتریں گے ،انہوں نے جیپ کے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ہے۔
یاد رہے کہ این اے 59 میں چودھری نثار کا مقابلہ ن لیگ کے کرپشن الزام میں گرفتارامیدوار قمر الاسلام جبکہ این اے 63 میں تحریک انصاف کے غلام سرورسے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں