”بشریٰ بیگم نے کہا کہ پچھلے 3ہفتوں سے میں بوڑھا ہو گیا ہوں کیونکہ ۔۔۔“عمران خان نے بھرے جلسے میں ایسی بات بتا دی کہ کارکنوں میں ہنسی کا طوفان آگیا

م آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ عذاب کے متراف تھا ،یہ بہت ہی مشکل دور تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی اتنے مشکل دور سے نہیں گزرا جتنا عذاب ٹکٹس تقسیم کے معاملے پر سہنا پڑا،اس موقع پر بشریٰ بیگم نے مجھے کہا کہ انہوںنے 3ہفتوں میں مجھے بوڑھا ہوتے ہوئے دیکھا ،عمران خان نے یہ بات کی تو جلسے میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان ہنسنے پر مجبور ہو گئے ۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 650سے 700کے درمیان ٹکٹس تقسیم کیے جبکہ 4ہزار لوگوں نے ٹکٹس کے لیے اپلائی کیا تھا ،ایسی صورتحال میں جو بھی کرتے لوگوں نے مایوس ہونا تھا ،کچھ ناراض لوگ میرے گھر آئے ،بعض نے میڈ یا پر بیانات دئیے ۔عمران خان خان نے کہا کہ اگر بیس رکنی ٹیم کا سکواڈ ہواور میدان میں 11کھلاڑی اتریں تو باقی نو کھلاڑیوں کو مایوسی ہوتی ہے ،ایک مرتبہ لاہور میں انڈر 19کی ٹیم میں مجھے ایک میچ کھلا کر باہر کردیا گیا تو میں نے بھی ایک سال تک خود سے زیادتی کی باتیں کرتا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا اور جو تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جب کوئی جماعت اقتدار میں آتی ہے تو پھر ایسے لوگوں کو بھی پاکستان کے لیے کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے اور تحریک انصاف کے نظریاتی لوگوں کو بھی موقع ملے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں