سنجے دت ’سنجو‘ دیکھ کر روئے اور رنبیر کپور کو گلے لگا کر کہا۔۔۔“ اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ دیکھ کر سنجے دت نے روتے ہوئے رنبیر اور راج کمار ہیرانی سے کیا کہا؟ رنبیر کپور نے حقیقت بتائی تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ”بیڈ بوائے“ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنجو“ گزشتہ روز ریلیز ہوئی جسے دیکھنے والوں نے اسے سپرہٹ فلم قرار دیا ہے مگر خود سنجے دت نے جب یہ فلم دیکھی تو راج کمار ہیرانی اور مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کو گلے لگا کر کیا کہا؟ حقیقت جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔
فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے یش راج سٹوڈیوز میں فلم کی خصوصی سکریننگ کی جس میں ودھو ونود چوپڑا، سنجے دت، منیاتا دت، منیشا کوئرالہ، رنبیر کپور سمیت کئی سپرسٹارز شریک ہوئے۔ سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی یہ فلم مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کیساتھ بیٹھ کر دیکھی اور اس دوران راج کمار ہیرانی مسلسل ان کے چہرے کے تاثرات دیکھتے رہے کہ فلم کے کس موڑ پر وہ کیا تاثر دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں