”پی ٹی آئی کا یہ رہنماءسب سے پہلے بھاگے گا اور ۔۔۔“ چوہدری نثار علی خان نے پی ٹی آئی کے کس رہنماءکے بارے میں یہ بات کہی؟ جان کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں

واہ کینٹ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماءچوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان پر برا وقت آیا تو پنڈنو شہری سے پی ٹی آئی امیدوار سرور خان سب سے پہلے بھاگیں گے۔ نواز شریف سے کہ اداروں کیساتھ محاذ آرائی نہ کرنے کا کہا تھا۔
چوہدری نثار نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! عدلیہ سے بہتری کی امید رکھنی چاہئے تھے، آپ کو اداروں کیساتھ محاذ آرائی سے منع کیا تھا، نواز شریف کیساتھ اختلافات ہوئے اور انہیں کہا کہ اداروں کیساتھ محاذ آرائی نہ کریں۔
انہوں نے پنڈنوشہری سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سرور خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کبھی بے نظیر کیساتھ بھی تھے اور جب بی بی شہید پر برا وقت آیا تو سرور خان سب سے پہلے بھاگے، عمران خان پر برا وقت آیا تو سرور خان سب سے پہلے بھاگیںگے، فطرت کبھی تبدیل نہیں ہوتی، دغا دینے والے دغا ہی دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں