شریف فیملی نے 32سال بعد لاہور سے آبائی حلقے کو خیرباد کہہ دیا

لاہور(سٹی نیوز)شریف فیملی نے 32سال بعد لاہور سے اپنے آبائی حلقے کو خیرباد کہہ دیا۔ این اے 125 سے مریم نواز کی دستبرداری کے بعد وحید عالم خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی سیاست کا آغاز 1985 میں این اے 95 سے کیا۔جو1998 کی مردم شماری کے بعد این اے96اورپھر این اے120بن گیا جواب نئی مردم شماری کے بعد این اے 125 کہلایا۔نواز شریف اور شہبازشریف اس حلقہ سے انتخاب میں کامیابی حاصل کرتے رہے۔2008کے الیکشن میں اس حلقہ سے بیگم کلثوم نواز کے قریبی عزیز بلال یاسین رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔2013ء کے انتخابات میں نوازشریف نے کامیابی حاصل کی اور بعدازاں سپریم کورٹ سے نااہلی پر ان کی بیگم کلثوم نے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں