’اگر آپ کی عمر اتنے سال ہوجائے تو پھر موت کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ جوں جوں عمر بڑھتی جائے انسان کے مرنے کے امکانات بھی بڑھتے جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے برعکس ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ اور اٹلی کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”80سال کی عمر کو پہنچنے تک انسان کی موت واقع ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لیکن جب آدمی 80سال کا ہو جاتا ہے تو اس کے بعد موت کا خطرہ انتہائی کم ہو جاتا ہے اور جب اس کی عمر 105سال ہو جائے تو یہ خطرہ مزید کم ہو جاتا ہے اور اس شخص کے 110سال عمر پانے کے امکانات بہت واضح ہو جاتے ہیں۔“
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ایسے 4ہزار افراد کا طبی ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا جن کی پیدائش 1896ءاور 1910ءکے درمیان ہوئی تھی اور ان سب نے 105سے زائد عمر پائی تھی۔ ان میں سے جو لوگ 1910ءسے پہلے پیدا ہوئے تھے اوائل عمری میں ان کے 96سال کی عمر کو پہنچنے کے امکانات انتہائی کم تھے تاہم جب وہ80سال کے ہوئے تو ان کے مزید عمر پانے کے امکانات بڑھتے چلے گئے، حالانکہ ان کی زندگی کے پہلے حصے کی نسبت آج کے دور میں انسان کوزیادہ مشکلات درپیش ہیں۔ پھر بھی ان کے زیادہ عمر پانے کے امکانات 80سال کی عمر سے پہلے کی نسبت بڑھ گئے تھے۔تحقیق کے مطابق انسان کے مرنے کا سب سے زیادہ امکان درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں