اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے واضح کیا ہے کہ ن تو ان کی زلفی بخاری کے ساتھ کوئی رشتہ داری ہے اورنہ ہی انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن لگایا گیا ہے۔
گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی بیرسٹر ملیکہ بخاری زلفی بخاری کی بہن ہیں ۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دوست کی بہن ہونے کی بنا پر ملیکہ بخاری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن لگایا ہے، تاہم اب ملیکہ بخاری نے خود ایسی باتوں کو محض افواہ قرار دے دیا ہے۔
ملیکہ بخاری نے ٹوئٹر پر لکھا ”میں واضح طور پر یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتی ہوں کہ مجھے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن نہیں لگایا گیا ، میری زلفی بخاری کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ اتنا ہی کافی ہے اور میری تردید کے بعد یہ بحث ختم ہوجانی چاہیے“۔
Load/Hide Comments