انٹرویو نہ دینے پر سیاستدان کیساتھ سکینڈل بنا دیا گیا: ریما

لاہور: (سٹی نیوز) سینئر اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کا ایک سیاستدان کیساتھ جھوٹا سکینڈل بنایا گیا جس سے انہیں بہت تکلیف ہوئی اور وہ آج بھی اس سکینڈل کو سوچ کر افسردہ ہو جاتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ریما نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ سکینڈل ایک صحافی نے بنایا۔ ریما خان کے مطابق جس صحافی نے یہ جھوٹا سکینڈل بنایا ان کا خیال تھا کہ میں انہیں انٹرویو نہیں دینا چاہتی اور بہت نخرے کرتی ہوں۔

اداکارہ نے سیاستدان اور صحافی کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ صحافی ہی شان اور مجھے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کیلئے اکساتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں