آج چاند گرہن کب شروع ہو گا ؟

لاہور(ویب ڈیسک )آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلڈ مون 151سال بعد ہو گا ۔سپر بلڈ مون کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہوتی ہے اور 31 جنوری کو طلوع ہونے والا چاند سپر بلیو بلڈ مون ہوگا۔سپر بلڈ مون چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جائے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن دوپہر 3 بج کر51 منٹ پرشروع ہوجائے گا اور کراچی میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ 6 بج کر 10 منٹ جبکہ اسلام آباد میں 5 بج کر32 منٹ سے کیاجاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں مکمل چاند گرہن 5 بج کر 52 منٹ سے شروع ہو کر7 بج کر 8 منٹ پر ختم ہوگا جب کہ پاکستان میں جب چاند طلوع ہوگا تو اس میں گرہن لگا ہوا ہوگا۔انگریزی مہینے میں 2 بار دکھائی دینے والا چودھویں کا چاند بلیو مون کہلاتا ہے اور ایسے میں چاند کو مکمل گرہن لگ جائے تو اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں