140 اسامیوں کیلئے 107000 خواتین درخواستیں لے کر پہنچ گئیں

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی محکمہ پاسپورٹ کے عہدیداروں نے140اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ 107000خواتین درخواستیں لیکر پہنچ گئیں۔ اعلیٰ عہدیدار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ سعودی خواتین کو ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پر تعینات کیا جائیگا۔ ثانوی پاس ہونا ضروری ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ ایک ہفتے کے دوران جوازات کے مختلف دفاتر سے 6لاکھ سے زیادہ افراد نے مختلف امور نمٹانے کیلئے رجوع کیا۔ محکمہ پاسپورٹ نے اطمینان دلایا ہے کہ درخواست دینے والی سعودی خواتین کیساتھ انصاف کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں