ارکان قومی اسمبلی پر سبکدوشی کے بعد بھی مراعات کی بار ش ،جان کرعوام کی حیرت گم ہو جائے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ارکان قومی اسمبلی جاتے جاتے بھی خود کو نوا ز گئے ، پارلیمنٹ سے ایک بل خاموشی سے پاس کروالیا گیا ہے جس کے بعد سابق رکن اسمبلی بھی بیگمات سمیت بلیو سرکاری پاسپورٹ ، میڈیکل سمیت لاتعداد سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔
قومی اسمبلی نے خاموشی سے ارکان اسمبلی کے فوائد کے لئے ایک بل منظور کرلیا ہے جس کے مطابق تمام سابق ارکان قومی اسمبلی اور ان کی بیگمات کو بلیو سرکاری پاسپورٹ کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ گریڈ 20کے سرکاری ملازم کے برابر میڈیکل کی سہولیات بھی دی جائیں گی ، اس کے علاوہ بیر ون ملک 25ریٹرن ٹکٹس کی سہولت ملے گی جبکہ اندرون ملک نجی ائیر لائنز پر بھی سفر کر سکیں گے ، ا ن کے لئے مفت ٹیلی فون ، انٹر نیٹ اور 4ہزار یونٹ تک مفت بجلی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں