پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں میں ویڈیو مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے جس میں کارکنوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جھوٹ بولنے کی ویڈیو بھیجیں اور جو بھی یہ مقابلہ جیتے گا اسے کذاب الاعظم کا نام دیا جائے گا

اسلام آباد (سٹی نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں میں ویڈیو مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے جس میں کارکنوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جھوٹ بولنے کی ویڈیو بھیجیں اور جو بھی یہ مقابلہ جیتے گا اسے کذاب الاعظم کا نام دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے یوم تشکر کے جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اس دلچسپ مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مظلوم شکل بنا کر جھوٹ بولتے ہیں، ہم پاکستان کے لوگوں اور بالخصوص نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ نواز شریف سے بھی زیادہ مظلوم اور معصوم شکل بنا کر بڑے سے بڑا جھوٹ بولیں اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ہمیں بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کا جھوٹ سب سے بڑا اور جس کی شکل سب سے زیادہ مظلوم ہوگی اسے کذاب الاعظم کا نام دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں