سوشل میڈیا کی وجہ سے ہر کوئی گلوکار بن گیا، سائرہ نسیم کا شکوہ

لاہور: (سٹی نیوز) نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہر کوئی گلوکار بن گیا، موسیقی کے شعبے میں معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ حقیقت میں موسیقی بہت مشکل فن ہے لیکن سوشل میڈیا کی وجہ سے آج ہر کوئی گلوکار بن گیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے لیکن اس پر گرفت کیلئے اس کے رموز کو سمجھنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوکاری میں روزانہ کی بنیاد پر ریاضت بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اسکے بغیر آواز میں پختگی نہیں آ سکتی۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ حقیقت میں یہ بہت مشکل فن ہے اوراسے سیکھنے کیلئے برسوں کی محنت درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں