امریکا میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں، جنوبی کوریا میں رنگارنگ لائٹس شو کا آغاز

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں نئے سال کے استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، نیویارک ٹائمز اسکوائر پر کرسٹل بال آزمائشی طور پر روشن کیا گیا، جنوبی کوریا میں بھی رنگارنگ لائٹس شو کا آغاز ہو گیا۔

دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی بھرپور تیاریاں، امریکا میں نئے سال کا سب سے بڑا جشن نیویارک ٹائم اسکوائر کےمقام پر ہو گا جہاں کرسٹل بال کو آزمائشی طور پر روشن کیا گیا۔ بتیس ہزار ایل ای ڈی لائٹس سے خوبصورت نظارہ بن گیا۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں رنگارنگ لائٹس شو جاری ہے۔ بلند عمارتوں پر لیزر لائٹس سے شاندار منظر تخلیق کیے گئے، لائٹ شو تین جنوری تک جاری رہے گا۔ برلن میں بھی برینڈن برگ گیٹ پر نئے سال کے سلسلے میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں